فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پاک سری لنکا دوسرا ٹی 20 : بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا

دمبولا میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز  کا دوسرا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

بارش کے باعث میچ کیلئے ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا،بارش وقفے وقفے سے جاری رہی، گرائونڈ کو مکمل طور ڈھانپ دیا گیا  تھا۔

قبل ازیں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج آمنے سامنے ہوں گی، میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے ہونا تھا جو بارش کے باعث نہیں ہو سکا، سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق رات8بجے  تک موسم خراب تھا اور گرائونڈ سے کوئی اچھی خبر نہیں آئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔