بی این پی کی قیادت میں تبدیلی،طارق رحمان پارٹی چیئرمین منتخب

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے قیادت میں باضابطہ تبدیلی کرتے ہوئے طارق رحمان کو پارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔

یہ عہدہ سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔ پارٹی قیادت نے آئینی تقاضوں کے مطابق نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا، جس میں طارق رحمان کے نام پر اتفاقِ رائے ہوا۔

اعلان کے بعد طارق رحمان نے پارٹی آئین کے تحت بی این پی کی چیئرمین شپ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جسے پارٹی کے لیے قیادت کے ایک نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ طارق رحمان طویل عرصے کی جلاوطنی کے بعد حال ہی میں بنگلہ دیش واپس پہنچے تھے۔ وطن واپسی پر ڈھاکا اور سلیٹ سمیت مختلف شہروں میں پارٹی کارکنان اور حامیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔