ایران میں حالات خراب، پاکستانی شہریوں کو جانے سے روک دیا گیا
پنی حفاظت اور سلامتی کے لیے حالات بہتر ہونے تک ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے حالات بہتر ہونے تک ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ محتاط رہیں اور اپنی حفاظت کے لیے چوکس رہیں۔
بیان میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ شہری غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔