اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر امریکہ پر ایران میں بدامنی اور پرتشدد کارروائیوں کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایروانی کے خط میں کہا گیا کہ امریکہ دھمکیوں، لوگوں کو اکسانے اور جان بوجھ کر تشدد کی حوصلہ افزائی کر کے ایران کے امن و استحکام میں خلل ڈال رہا ہے۔ انہوں نے امریکی اقدامات اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوششوں کی بھی مذمت کی۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر سے ایران میں مظاہرے جاری ہیں، جس کے بعد ایرانی حکومت مظاہرین اور ’فسادیوں‘ کے درمیان فرق کرنے پر زور دے رہی ہے۔ اس سے قبل حکومت مظاہروں میں شامل افراد کے لیے بلا امتیاز ’فسادی‘ کا لفظ استعمال کرتی رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos