پاک بحریہ کا ایل وائی 80 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایک جامع بحری مشق کا انعقاد کیا، جس کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ایل وائی 80 این میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران پاک بحریہ نے جدید اور بغیر پائلٹ نظاموں کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ایل وائی 80 این میزائل نے طویل فاصلے پر موجود فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

 

مشق میں لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحی اہداف کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا، جبکہ بغیر پائلٹ سطحی جہاز (یو ایس وی) کے اوپن سی ٹرائلز بھی کامیابی سے مکمل کیے گئے۔

یو ایس وی نے تیز رفتار، بہتر کنٹرول اور سخت موسمی حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بحری مشق کا مشاہدہ کیا، جبکہ امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔