ایرانی پولیس نے 10افغان اور 6بھارتی شہریوں پر مشتمل سیل کو ان کے مقامی سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔حکام کا دعوی ہے کہ ابادان، خوزستان میں فسادات اور تباہی کے اصل مجرم یہی لوگ ہیں۔
ادھر ایرانی فوج نے دعوی کیا کہ دشمن جو 12روزہ جنگ میں ایرانی عوام کا خون بہا چکا، اب جھوٹے الزامات کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
قبل ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی ہتھیاروں کی ایک کھیپ بھی پکڑی ہے۔ اس کے بارے میں ذرائع کا کہناتھاکہ اسلحہ مختلف صوبوں میں بھیجنے کے لیے سمگل کیا گیا۔
یادرہے کہ چودہ روزسے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ایرانی حکومت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام پر ایک شخص کو پھانسی بھی دی ہے۔احتجاجی مظاہرین پر سیکیورٹی فورسزکے کریک ڈائون سے بڑی تعدادمیں اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos