24 سے زائد امریکی طیاروں کا شام کے داعش ٹھکانوں پر حملہ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور اس کی شراکت دار افواج نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔

سینٹ کام نے X پر لکھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کی ہدایت کی، جو آپریشن ہاک آئی سٹرائیک کا حصہ ہیں۔یہ کارروائی 13 دسمبر کو شام میں امریکی افواج پر داعش کے مہلک حملے کےردعمل میں کی گئی ہے۔اس حملے میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 3 امریکی مارے گئے تھے۔

سینٹ کام کے مطابق، حملے دہشت گردی سے نمٹنے اور خطے میں امریکی اور شراکت دار افواج کے تحفظ کے لیے کیے گئے ۔ہمارا پیغام واضح ہے، اگر آپ ہمارے فوجیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، تو ہم آپ کو دنیا میں کہیں بھی ڈھونڈیں گے اور مار ڈالیں گے، چاہے آپ انصاف سے بچنے کی کتنی ہی کوشش کریں۔

ایک امریکی اہلکار نے سی این این کو بتایاہے کہ آپریشن میں دو درجن سے زیادہ طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے 35 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے 90 سے زیادہ بارودی مواد فائر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔