تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔
ایران کے پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل اور خطے میں امریکی اڈے ایران کا جائز ہدف ہوں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں بھی ہائی الرٹ
ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بارہا مداخلت کی دھمکیوں اور ایرانی حکومت کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے خبردار کرنے کے بعد اسرائیلی سکیورٹی اداروں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات کی وضاحت نہیں ہے کہ ہائی الرٹ کی عملی شکل کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے واضح کیاکہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos