فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

او آئی سی نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا نام نہاد اسرائیلی اقدام مسترد کر دیا

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے نام نہاد اسرائیلی اقدام کو مسترد کر دیا۔

صومالی لینڈ تنازع پر او آئی سی وزرا خارجہ کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب میں جاری ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرiٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں، صومالی لینڈ سے متعلق اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی خلاف وزری ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم نے کہا کہ صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، صومالیہ کی حکومت بات چیت کر کے خطے کے ممالک کو متحد کر سکتی ہے، غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر زور دیتے ہیں۔

فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صومالیہ کی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ سرحدوں کی حمایت کرتے ہیں، صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

صومالی وزیر خارجہ نے کہا صومالیہ کی زمین کسی ملک کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، صومالیہ کی سرحدوں کی خلاف ورزی ان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، نام نہاد صومالی لینڈ وفاقی صومالیہ کا اہم حصہ ہے، اسرائیلی الزامات صومالیہ کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

نمائندہ ترکیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے، صومالیہ کے اتحاد اور خودمختاری کیلئے ہماری حمایت ناقابل یقین ہے۔

نائَب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کے علاقائی استحکام کی غیر مشروط مکمل حمایت کرتا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پر او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 22ویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے صومالیہ پر اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، صومالی لینڈ صومالیہ کا غیر متنازع اور اٹوٹ انگ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔