آسٹریلیامیں میٹا نے ساڑھے 5 لاکھ سوشل میڈیااکائونٹس بند کردیئے

آسٹریلیا میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کے تحت میٹا نےساڑھے 5 لاکھ اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ۔
کمپنی نے کہا کہ اس نے نئے قانون کی تعمیل کے پہلے ہفتے کے دوران انسٹاگرام پر3 لاکھ 30 ہزار 639 فیس بک پر1 لاکھ 73 ہزار497اور تھریڈز پر39 ہزار916اکاؤنٹس کوبند کردیاہے۔

میٹا سمیت دیگر کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ اس بات سے متفق ہیں کہ نوجوانوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاہم وہ اس کے لیے دیگر اقدامات کے لیے بحث جاری رکھے ہوئے ہیں۔
میٹا نے ایک بلاگ اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ ہم آسٹریلوی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکمل پابندی لگانے کے بجائے آن لائن تحفظ یقینی بنانے کے لیے مراعات دے اور بہتر راستہ تلاش کرنے کے لیے صنعت کے ساتھ مثبت بات چیت کرے۔

دسمبر میں آسٹریلیا کے کم عمر سوشل میڈیاصارفین کے لیے نیا قانون لاگوہواتھاجو تقاضا کرتا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس، 16 سال سے کم عمر شہریوں کو اپنے پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس رکھنے سے روکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔