بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 28 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز 624 انٹرنیشنل اننگز میں حاصل کیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 644 اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔
یہ کارنامہ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انجام دیا، جہاں انہوں نے شاندار 93 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز اسکور کیے، جس میں ڈیرل مچل کی 84 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے ویرات کوہلی اور شبمن گل کی نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 49 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos