بنگلہ دیش کابھارت میں میچزکھیلنےسےانکار،کھلاڑیوں کو مالی نقصان کا خدشہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس کشیدگی کا اثر اب بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر مالی طور پر بھی پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی اور کرکٹ کشیدگی کے باعث بھارتی کمپنیاں بنگلہ دیش سے اپنے کاروباری تعلقات محدود کر رہی ہیں اور کھلاڑیوں کی اسپانسرشپ روک دی گئی ہے۔ بھارتی کمپنی ’ایس جی‘ نے بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس سمیت دیگر اہم کھلاڑیوں کے اسپانسرشپ معاہدوں کی تجدید روک دی ہے۔

اسی طرح ’سرین اسپورٹس انڈسٹریز‘ نے بھی بنگلہ دیش میں مصنوعات تیار کرنے کا عمل محدود کر دیا ہے، جس سے مقامی صنعت اور مزدور متاثر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ سے ’ایس جی‘ نے کرکٹ کے متعلق سامان کی تقسیم بھی بند کر رکھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ پالیسی کھلاڑیوں کی اسپانسرشپ اور کھیلوں کے سامان کی سپلائی کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنے کے مترادف ہے اور اس سے بنگلہ دیش کی معیشت اور کھلاڑیوں کو براہِ راست نقصان پہنچ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔