واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے امریکا سے رابطہ کیا ہے۔
اتوار کو واشنگٹن جانے کے لیے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے اور ملاقات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ایک دن قبل امریکا سے رابطہ کیا اور جوہری معاہدے پر مذاکرات کی تجویز دی ہے، جس پر ممکن ہے کہ ملاقات ہو، مگر حالات کے پیشِ نظر ملاقات سے پہلے کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے ایلون مسک کے ساتھ بھی بات کریں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos