لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔
ذرائع کے مطابق محمد الیاس کچھ روز قبل علاج کی غرض سے مقامی ہسپتال میں داخل تھے جہاں ان کی سرجری بھی کی گئی تھی۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
محمد الیاس نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 82 میچز میں اپنی خدمات انجام دیں۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔
وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہے، اس کے علاوہ قومی سلیکشن کمیٹی، جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
محمد الیاس کے انتقال پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos