واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی رودریگز کے ساتھ بات چیت کے لیے کھلے پن کا اظہار تو کیا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پھر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ”ٹروتھ سوشیل ” پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر عبارت تحریر تھی: ”وینزویلا کا عبوری صدر ”۔

حالانکہ اس سے قبل ٹرمپ نے پیر کو صحافیوں کو یقین دلایا تھا کہ ان کی انتظامیہ عبوری صدر کے ساتھ اچھی طرح کام کر رہی ہے اور وہ ان کے ساتھ ملاقات کے لیے بھی تیار ہیں۔
ٹرمپ کا وزیر خارجہ مارکو روبیو کو کیوبا کا صدر بنانے کا اشارہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا صدر قرار دینے کے بعد اپنے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو کیوبا کا صدر بنانے کا اشارہ دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حیران کن انکشاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں کیا۔
اس پوسٹ میں ایک غیر معروف صارف نے مذاقاً لکھا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کیوبا کے اگلے صدر بنیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے حیران کن جواب دیا کہ ’’مجھے یہ آئیڈیا پسند آیا‘‘۔
🚨 BREAKING: President Trump says Marco Rubio will be appointed the next President of CUBA 🤣
“Marco Rubio will be President of Cuba”
TRUMP: “Sounds good to me!”
The jobs just keep coming for Marco 😂 pic.twitter.com/YPan8nAeCF
— Eric Daugherty (@EricLDaugh) January 11, 2026
ابھی یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ نے ایسا مذاقاً کہا ہے کہ یا وہ واقعی ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے بھی ہیں۔ بہر حال صورت حال چند روز میں واقع ہوجائے گی۔
تاہم صدر ٹرمپ کی اس پوسٹ کی اہمیت اس وجہ سے بھی بڑھ گئی ہے کہ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ کیوبا کو اب وینزویلا سے تیل نہیں ملے گا۔
صدر ٹرمپ نے کیوبا کو دھمکی دی کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرلے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔
امریکی صدر نے کیوبا کے ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاہدہ جلد از جلد کرلیں۔ اس سے قبل کہ کافی دیر ہوجائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos