تہران: ایرانی حکام کی جانب سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل پرحکومت کے حامی ہزاروں افراد پیر کو ایران بھر میں سڑکوں پر نکل آئے، امریکا اور اسرائیل کیخلاف پرجوش نعرے لگائے۔
سرکاری میڈیا نے دارالحکومت کے انقلاب اسکوائر پر جمع ہونے والے بڑے ہجوم کی تصاویر نشر کیں، جس میں مظاہرین "مرگ بر امریکہ”، "مرگ بر اسرائیل” اور "خدا کے دشمنوں پر مردہ باد” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

کرمان، زاہدان، اور بیرجند سمیت شہروں میں، نیز صوبہ سیمنان کے شہر شاہرود میں جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازے کے جلوس میں بھی ہزاروں شہری شریک ہوئے اورایرانی سپریم لیڈر کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ نشریاتی اداروں نے ان واقعات کو "امریکی صیہونی دہشت گردی کے خلاف عوامی بغاوت” قرار دیا۔
ہفتے کے روز، ایران کی اسلامی ترقیاتی رابطہ کونسل نے لوگوں سے "امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کے دہشت گردانہ اقدامات” کی مذمت کے لیے پیر کی سہ پہر کو احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔

اس سے قبل پیر کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کی مداخلت پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی صورتحال "مکمل کنٹرول میں” ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos