چین نے پہلی بارسرکاری سطح پر، مئی 2025 میں پاکستانی فضائیہ کے جے 10 سی طیاروں کی بھارت کے خلاف کامیابی کا اعلان کیاہے۔
چینی وزارت سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت برائے قومی دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے کہا ہے کہ جے 10 سی جیٹ طیاروں نے متعدد طیارے مارگرائے تھے۔خبرایجنسی نے رپورٹ کیا کہ برآمد کیے گئے جے 10 فائٹرزنے اپنی پہلی جنگی فتح گذشتہ سال مئی میں حاصل کی اور ایک فضائی لڑائی میں کسی نقصان کے بغیر کئی طیاروں کو مارگرایا۔
چینی وزارت کے مطابق طیارے کی برآمدی کارکردگی اورجنگی کامیابی پوری طرح ظاہر کرتی ہے کہ یہ نہ صرف قابل بھروسہ ہے بلکہ دنیاکے کسی بھی فضائی ہتھیار کی ٹکر کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی چین کی دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی صنعت کی جانب سے جاری کردہ 2025 کی دس اہم ترین خبروں میں بھی شامل کی گئی ہے۔
سرکاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ جے-10سی آل ویدر، سنگل انجن اور سنگل سیٹ ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جو فضائی برتری، انٹرسیپشن اور مختلف قسم کے حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔چینی ادارے کے مطابق یہ طیارہ جدید ریڈار، ایویونکس اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos