کینیڈا میں مقیم ایرانی خاتون اور امریکی سینیٹر کی اشتعال انگیزی

تہران /واشنگٹن (فارن ڈیسک ) کینیڈا میں مقیم ایک ایرانی نژاد خاتون کی جانب سےروحانی پیشوا کی سگریٹ سےتصویر جلانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا ہے، اور اس پر اشتعال انگیزی کرتےہوئے امریکی سینیٹر ٹم شہی (Tim Sheehy) نے بھی آن لائن ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایران کے سپریم لیڈر کی جلتی ہوئی تصویر سے سگریٹ جلا رہے ہیں۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائر ل کرائی گئی تھی، جس میں بغیر اسکارف کھلے بالوں والی کینیڈا میں مقیم ایرانی خاتون کو روحانی رہنما کی جلتی ہوئی تصویر سے سگریٹ روشن کرتا دکھایا گیا تھا۔ مغربی سوشل میڈیا اس تصویر کو مزاحمت کی علامت کےطور پر پیش کرتا رہا، ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے بھی اس خاتون کی پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد امریکی سینیٹر نےبھی اشتعال انگیز حرکت کرتےہوئےاپنی تصویر شئیر کی، سینیٹر ٹیڈ کروز نے اس پر لکھا امریکہ ایران کے عوام کے ساتھ ہے۔سینیٹر لِنڈسی گراہم نے بھی پوسٹ کی تعریف کی اور کہابہت شاندار زمین کی سب سے بہادر خاتون کو سینیٹ کے سب سے بہادر رکن نے خراجِ تحسین پیش کیا۔دوسری جانب، ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے صدر ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کی قیادت کو نشانہ بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام مظاہرین کے حوصلے بلند کرے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ ہموار کرے گا۔
اشتعال انگیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔