امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

امریکا نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں سکیورٹی صورتحال کسی بھی وقت بگڑ سکتی ہے، جس کے پیش نظر امریکی شہریوں کو مزید قیام سے گریز کرنا چاہیے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حکومتی مدد کے انتظار میں نہ رہیں اور جلد از جلد ملک چھوڑنے کے انتظامات کریں۔

بیان کے مطابق ایران میں جاری مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کر سکتے ہیں، جس کے باعث امریکی شہریوں کو زخمی ہونے یا گرفتار کیے جانے کا خطرہ لاحق ہے۔ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حالات میں اچانک تبدیلی کے باعث امدادی سہولیات محدود ہو سکتی ہیں۔

امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی حفاظت کو ترجیح دیں اور صورتحال کے پیش نظر فوری فیصلے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔