صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ کی کابینہ نے یہ فیصلہ حالیہ اجلاس میں کیا۔
کابینہ کے مطابق متحدہ عرب امارات پر الزام ہے کہ وہ صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ صومالی حکام کا کہنا ہے کہ بیرونی مداخلت ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے لیے سنگین خطرہ ہوتی ہے اور یہ بین الاقوامی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
صومالی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے پاس متحدہ عرب امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیوں سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، جن کی بنیاد پر یہ سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کے تحت صومالیہ نے یو اے ای کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعاون سے متعلق تمام معاہدے ختم کر دیے ہیں، جبکہ ملک کی تین اہم بندرگاہوں سے متعلق معاہدے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات قومی خودمختاری کے تحفظ اور داخلی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos