نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تجربہ کار اور سینئر کھلاڑیوں کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے اہم عالمی ایونٹ کے پیش نظر متوازن اور آزمودہ دستہ منتخب کیا ہے۔
سکواڈ کی قیادت سکاٹ ایڈورڈز کو سونپی گئی ہے، جو وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر بھی ٹیم کا اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ کئی تجربہ کار کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جن میں کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، میکس اوڈاؤڈ، فریڈ کلاسین، پال فان میکرین، لوگن فان بیک اور روئلوف فان ڈیر مروے شامل ہیں۔
ٹیم میں نوجوان اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ آریان دت، زیک لیون-کاشے، مائیکل لیوٹ اور ساقب ذوالفقار کو سکواڈ میں شامل کر کے ٹیم کے مجموعی توازن کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے کا حصہ ہے اور اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos