خامنہ ای نے ٹرمپ کو فرعون سے تشبیہ دے دی،تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قدیم فرعون سے تشبیہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ٹرمپ کو ایک ٹوٹتے ہوئے تابوت کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

خامنہ ای نے کہا کہ مغرور حکمران جو دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، بالآخر اقتدار سے ہٹا دیے جاتے ہیں، جیسے فرعون، نمرود، رضا خان اور محمد رضا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کا انجام بھی انہی ظالم حکمرانوں جیسا ہوگا۔

یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے ایران کی قیادت کے خلاف دھمکیاں دی ہیں، جن میں ملک میں احتجاجی مظاہروں اور داخلی بے چینی سے متعلق بیانات شامل ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سے بات چیت کا دروازہ کھلا ہے، لیکن اگر حملہ ہوا تو ایران جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔ عراقچی نے مزید کہا کہ فسادات کا مقصد امریکا کو مداخلت کا جواز دینا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔