فائل فوٹو
فائل فوٹو

بے گھرفلسطینیوں کو نئی آفت کا سامنا، سردی سے31 افراد شہید

غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں بےگھر 15 لاکھ فلسطینیوں کو  شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک بچہ سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے شہید ہوا اور خستہ حال عمارتوں میں پناہ لینے والے 6 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تباہ حال عمارتیں اسرائیل کی بمباری سے متاثر ہوئی ہیں۔ غزہ میں سخت سردی سے شہدا کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔

ترجمان نے کہا غزہ کی پٹی کی موجودہ انسانی صورتحال انتہائی نازک ہے، تباہ حال عمارتیں رہائش کے لیے محفوظ نہیں۔ غزہ کے شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کی فراہمی ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔