ایرانی شہری ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، مدد پہنچنے والی ہے، ٹرمپ

 

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں سے احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے امریکی مدد پہنچنے والی ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ محبِ وطن ایرانی، احتجاج جاری رکھیں۔ اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھال ل لیں، مظالم کرنے والوں کے نام یاد رکھ لیں۔ وہ اس کی بھاری قیمت چکائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں جب تک مظاہرین کا نہ سمجھ آنے والا قتل عام بند نہ ہو۔ مدد پہنچنے والی ہے۔

 

میڈیاذرائع کے مطابق ،ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ صدر ٹرمپ کس قسم کی مدد پر غور کر رہے ہیں اور وہ کب سامنے آئے گی۔تاہم ڈیٹرائٹ میں ان کی ایک تقریر شیڈول ہے۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ کے تازہ پیغام نے صورتحال کو ڈرامائی طور پر سنگین بنا دیا ہے۔انھوں نے ایرانی مظاہرین کو اکسانے کے ساتھ ساتھ اداروں پر قبضہ کرنے ،مظالم کرنے والوں کے نام یاد رکھنے کی تلقین کی۔ یہ الفاظ ایسے صدر کے لگتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ایرانی حکومت جلد گر سکتی ہے۔ان کے بیان میں پہلی بار واضح اشارہ ملا ہے کہ ٹرمپ کسی براہِ راست مداخلت کے لیے تیار ہیں۔اختتام ہفتہ پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ سفارتی راستے اختیار کرنے پر آمادہ ہو سکتے ہیں، جسے انھوں نے ایران کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش قرار دیا تھا۔ لیکن فی الحال سفارت کاری کو ایک طرف رکھ دیا گیا ہے۔ادھرامریکہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی (ہرانا) کا کہنا ہے کہ 28دسمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران ایران میں 1847مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ادارے کے مطابق تازہ اموات میں نو افراد کی عمر 18برس سے کم ہے، 135سرکاری اہلکار ہیں، نو عام شہری ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2000تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔