ٹرمپ کومداخلت کے بہانے کی تلاش،ایران۔کرمانشاہ میں فوجی اڈے پرقبضہ کرلیا۔کردوں کادعویٰ

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان کا جواب دیا ہے، اور امریکی صدر پر سیاسی عدم استحکام کی حوصلہ افزائی، تشدد کو ہوا دینے اور ایران کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا تھاکہ ایرانی عوام اداروں پر قبضہ کرلیں،مددپہنچ رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفارتی مشن نے ایکس پرکہاہے کہ ایران کے بارے میں امریکی تصورات اور پالیسی کی جڑیں حکومت کی تبدیلی میں ہیں، جس میں پابندیاں، دھمکیاں، انجینئرڈ بدامنی، اور افراتفری فوجی مداخلت کا بہانہ بنانے کا طریقہ کار ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر، امیر سعید ایرانی نے اقوام متحد ہ اور سیکرٹری جنرل کومراسلے میں لکھاہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت بے گناہ شہریوں ،خاص طور پر نوجوانوںکی جانوں کے نقصان کی براہ راست اور ناقابل تردید قانونی ذمہ دار ہے۔ادھرایک ایرانی،کرد عسکریت پسند گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مغربی ایرانی صوبہ کرمانشاہ میں پاسداران انقلاب کے ایک اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔

کردستان فریڈم پارٹی کے عسکری ونگ،کردستان نیشنل آرمی نے کہا کہ اس کارروائی میں کرمانشاہ میں ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کو ملک میں حالیہ جھڑپوں میں مارے گئے کردجنگجوؤں کا بدلہ قرار دیا گیا۔بیان کے مطابق، گروپ نے دو اطراف سے حملہ کیا اوراڈےمیں گھس کر اہل کاروں کوبے دست وپاکردیا۔ گروپ کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں ایرانی فورسز کا جانی نقصان ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔