گرین لینڈ اور ڈنمارک وزراکی امریکی حکام سے ملاقات۔ ناروے،سویڈن کے فوجی اہل کار وں کی روانگی

 

گرین لینڈ اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ۔نائب صدر جے ڈی وینس اوروزیرخارجہ مارکو روبیونے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن اور گرین لینڈ کے وزیر خارجہ ویوین موٹزفیلڈ کے ساتھ نیٹو کے اتحادی ڈنمارک کے نیم خودمختار علاقے گرین لینڈ کے بارے میں بات چیت میں حصہ لیا۔

بات چیت شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل، ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پرکہاتھاکہ امریکہ کو قومی سلامتی کے مقصد کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔نیٹو کو ہمارے لیے اسے حاصل کرنے کا راستہ دکھانا چاہیے، بصورت دیگر روس یا چین ایسا کرلیں گے ،اوریہ نہیں ہونے والا ۔ٹرمپ کاکہناتھاکہ علاقے پر امریکی کنٹرول سے کم کوئی بھی چیز "ناقابل قبول” ہے۔یہ میزائل ڈیفنس پروگرام گولڈن ڈوم کے لیے بہت ضروری ہے۔ گرین لینڈ امریکہ کے ہاتھ میں ہونے سے نیٹوبھی کہیں زیادہ مضبوط اور موثر ہو گا۔اس کے جواب میں، امریکہ اور کینیڈا میں گرین لینڈ کے نمائندوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیاآپ ہم سے کیوں نہیں پوچھتے؟انہوں نے جزیرے کے رہائشیوں کی واجبی شرح کا حوالہ دیا جو امریکہ کا حصہ بننے کے حق میں ہیں۔امریکہ میں گرین لینڈ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ آخری بار جب گرین لینڈرز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکہ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو صرف 6 فیصد اس کے حق میں تھے۔

ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی میزبانی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کی،جو ٹرمپ کے دعوے کوآگے بڑھانے کی زوردار وکالت کرتے ہیں لیکن مہان بھی ایک مضبوط موڈ میں دکھائی دیتے ہیں۔

ڈنمارک کا کہنا ہے کہ اس کی مسلح افواج گرین لینڈ میں اپنی موجودگی کو بڑھا دیں گی، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون میں کیا جائے گا، مزید کہا کہ آرکٹک میں جغرافیائی سیاسی تنائو پھیل گیا ہے۔تاہم،پولسن سے جب گرین لینڈ پر امریکی حملے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے بہت ہی فرضی سوال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا امکان نہیں سمجھتا کہ نیٹو کا کوئی ملک کسی دوسرے نیٹو ملک پر حملہ کرے گا۔ادھرسویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے مطابق، سویڈش مسلح افسران ڈنمارک کی درخواست پر گرین لینڈ روانہ ہو رہے ہیں۔سویڈش وزیراعظم نے آن لائن کہا کہ وہ ڈینش فوجی مشقوں کی تیاری کریں گے۔ناروے کے وزیر دفاع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ ان کاملک آرکٹک میں نیٹو ارکان کے درمیان سکیورٹی تعاون کو تقویت دینے اور مستقبل کا روڈ میپ تشکیل دینے کے لیے دو فوجی اہلکار گرین لینڈ بھیجے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔