پاکستان سمیت 75ملکوں کے لیے امریکی ویزا21جنوری سے معطل۔بھارت شامل نہیں

 

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پراسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،تاہم بھارت شامل نہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 75 ممالک کے شہریوں کے لیے تمام اقسام کی ویزا پراسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ اقدام جلد نافذ کیا جا رہا ہے، تاہم اس منصوبے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ویزا پراسیسنگ کی یہ معطلی 21جنوری سے شروع ہوگی، وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے بھی اس حوالے سے رپورٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن ممالک کے شہری اس فیصلے سے متاثر ہوں گے،ان میں  افغانستان، البانیہ، الجیریا، انٹیگوا اور باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان، بہاماس، بنگلہ دیش، بارباڈوس، بیلاروس، بیلیز، بھوٹان، بوسنیا، برازیل، برما، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ وردے، کولمبیا، کوٹ ڈی آئیوری، کیوبا، ڈیموکریٹک ریپبلک، ایگزیپٹ، ڈیموکریٹک ریپبلک، ایوریا فجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گریناڈا، گوئٹے مالا، گنی، ہیٹی، ایران، عراق، جمیکا، اردن، قازقستان، کوسوو، کویت، کرغزستان، لائوس، لبنان، لائبیریا، لیبیا، مقدونیہ، مالڈووا، منگولیا، مونٹی نیگرو، مراکش، نیپال، مراکش،نائیجیریا، روس، نیپال، کانگرو، نیپال، روانڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، سینیگال، سیرا لیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹوگو، تیونس، یوگنڈا، یوراگوئے، ازبکستان پاکستان،یمن شامل ہیں۔

محکمہ خارجہ کی اندرونی ہدایت کے تحت امریکی سفارت خانوں کو موجودہ قوانین کے تحت ویزے جاری کرنے سے انکار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ویزا پالیسی اور طریقہ کار کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس عمل کے لیے کسی واضح مدت کا اعلان نہیں کیا گیا۔محکمہ خارجہ کے مطابق ان 75ممالک کے تارکین امریکی عوام کے ٹیکسز کی رقم سے استفادہ کرتے تھے۔ایکس پر بیان میں کہاگیاہے کہ تعطل اس وقت تک رہے گا جب تک امریکہ اس بات کو یقینی نہیں بنا تا کہ نئے تارکین وطن امریکی عوام کی دولت نہیں لے رہے ۔

یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد اختیار کی گئی سخت امیگریشن پالیسیوں کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔