ایران نے اپنی فضائی حدود پانچ گھنٹے بعد دوبارہ کھول دی

January 15, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

ایران نے اپنی فضائی حدود پانچ گھنٹے بعد دوبارہ کھول دی ہیں، جس کے بعد مقامی اور بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ رات ایران نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی تھی، تاہم بین الاقوامی پروازوں کو خصوصی اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایران میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ اٹلی کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران میں تقریباً 600 اطالوی شہری موجود ہیں، جن میں اکثریت تہران میں مقیم ہے۔ پولینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر ایران چھوڑیں۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کو خفیہ پیغامات بھیجے اور یقین دہانی کرائی کہ دونوں فریق ایک دوسرے پر پہلے حملہ نہیں کریں گے۔ اس معاملے میں روس نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔