انڈر 19 ورلڈکپ کے آغاز کے موقع پر آئی سی سی نے وننگ ٹرافی کے ساتھ چیتوں کے فوٹو شوٹ کا انعقاد کیا، جو اب وائرل ہو رہا ہے۔ یہ فوٹو شوٹ نیمیبیا کے نیشنل پارک میں کیا گیا، جہاں چیتوں کو ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Curious cats and cricket fans are ready for #U19WorldCup action in Namibia 🐆
With thanks to @Naankuse Foundation pic.twitter.com/NpSj9o4Yfh
— ICC (@ICC) January 14, 2026
آج ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے: پہلے میچ میں بھارت اور امریکہ، دوسرے میں میزبان زمبابوے اور سکاٹ لینڈ، جبکہ تیسرے میں تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوں گے۔
پاکستان کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے دوران شائقین کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos