امریکا نے وینزویلا کے تیل کی باضابطہ فروخت کا آغاز کر دیا

امریکا نے وینزویلا کے تیل کی باضابطہ فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کی پہلی سرکاری فروخت مکمل ہو چکی ہے جس کی مالیت تقریباً 500 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید فروخت متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم مختلف تیل کمپنیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ان کے مطابق کئی کمپنیاں وینزویلا کے تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، خاص طور پر انفراسٹرکچر اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں دونوں کو امریکا منتقل کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔