انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان آج انگلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا

 

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نوجوان ٹیم آج اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم اس ایونٹ میں فتح کے ساتھ آغاز کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ٹورنامنٹ میں آج ہونے والے دیگر مقابلوں میں بھارت نے امریکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ گروپ بی کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے تنزانیہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

دوسری جانب میزبان زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان شیڈول میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا اور اسے منسوخ کر دیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔