واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب سٹیو وائٹیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ مسائل کو سفارتی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی امریکی کونسل میں خطاب کے دوران جب ان سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان کا سوال کیا گیا تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ میں امید کرتا ہوں کہ ہم سفارتکاری کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچ سکیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری، افزودگی، میزائل اور پراکسی فورسز پر مشتمل چار غیر حل شدہ مسائل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب نے واضح کیا کہ وہ چاہتے ہیں یہ مسائل سفارتکاری کے ذریعے حل ہوں کیونکہ ان کے بقول ’متبادل نتیجہ ایران کے لیے بہت برا ثابت ہو سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos