فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کا بڑا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں "امن کونسل” کی تشکیل مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی ٹیکنو کریٹ حکومت کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز "ٹروتھ سوشل” پلیٹ فارم پر لکھا "مجھے امن کونسل کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ کونسل کے اراکین کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، لیکن میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ اب تک کی سب سے عظیم اور باوقار کونسل ہے جو تشکیل دی گئی ہے۔”

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں مزید کہا "امن کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے، میں نئی تعینات کردہ فلسطینی ٹیکنو کریٹ حکومت کی حمایت کرتا ہوں، جو کہ ‘غزہ کے انتظام کے لیے قومی کمیٹی’ ہے، جسے کونسل کے اعلیٰ نمائندے کی حمایت حاصل ہے، تاکہ وہ عبوری مرحلے کے دوران غزہ کا انتظام سنبھال سکے۔”

Avatar

  1. Donald J.Trump  @realDonaldTrump
As Steve Witkoff announced, we have OFFICIALLY entered the next phase of Gaza’s 20-Point Peace Plan!

Since the Ceasefire, my team has helped deliver RECORD LEVELS of Humanitarian Aid to Gaza, reaching Civilians at HISTORIC speed and scale. Even the United Nations has acknowledged this achievement as UNPRECEDENTED. These results have set the stage for this next phase.

As Chairman of the Board of Peace, I am backing a newly appointed Palestinian Technocratic Government, the National Committee for the Administration of Gaza, supported by the Board’s High Representative, to govern Gaza during its transition. These Palestinian leaders are unwaveringly committed to a PEACEFUL future!

With the support of Egypt, Turkey, and Qatar, we will secure a COMPREHENSIVE Demilitarization Agreement with Hamas, including the surrender of ALL weapons, and the dismantling of EVERY tunnel. Hamas must IMMEDIATELY honor its commitments, including the return of the final body to Israel, and proceed without delay to full Demilitarization. As I have said before, they can do this the easy way, or the hard way. The people of Gaza have suffered long enough. The time is NOW.

انہوں نے مزید کہا  کہ مصر، ترکیہ اور قطر کے تعاون سے ہم حماس کے ساتھ اسلحہ سے پاک کرنے کا ایک جامع معاہدہ محفوظ کریں گے، جس میں اس کے ہتھیاروں کی حوالگی اور سرنگوں کو ختم کرنا شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، جس میں آخری یرغمالی کی لاش اسرائیل کو واپس کرنا اور مکمل غیر مسلح ہونے کی طرف بلا تاخیر پیش قدمی کرنا شامل ہے۔

امریکی صدر کے مطابق حماس تنظیم کو غیر مسلح کرنے کا کام آسان طریقے سے یا مشکل طریقے سے کیا جائے گا، انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ یہ نتائج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی کی راہ ہموار کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ "غزہ امن کونسل” کی سربراہی کریں گے جو عارضی طور پر غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالے گی اور اس کی تعمیرِ نو سے متعلق فیصلے کرے گی۔ کونسل جس میں عالمی رہنما شامل ہیں، حماس تنظیم کو غیر مسلح کرنے کے طریقوں، ٹیکنو کریٹ حکومت کی تشکیل اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر تبادلہ خیال کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔