تہران: ایران میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں نیوزی لینڈ نے تہران میں اپنے سفارت خانے کو عارضی طور پر بند کرتے ہوئےعملے کو فوری واپسی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران میں تعینات سفارت کار کمرشل فلائٹ سے ایران روانہ ہو گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے اہلکار نے بتایا کہ ہم اپنے کسی بھی شہری کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور ہم نے ایران میں اپنے شہریوں کو جلد وہاں سے نکل جانے کو کہا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش اور مواصلاتی مسائل کی وجہ سے انھیں ایران میں اپنے شہریوں کو قونصلر امداد فراہم کرنے میں ’سخت مشکلات‘ کا سامنا ہے۔
اس سے قبل برطانیہ، انڈیا اور جرمنی کے سفارت خانوں نے بھی ایران میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos