ٹرمپ نے ڈینش جزیرہ لینے کے مخالف ملکوں پر’گرین لینڈ ٹیکس‘لگانے کاشوشہ چھوڑدیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ ان ممالک پر نئے محصولات لگانے پر غور کر رہے ہیں جو گرین لینڈ کو ضم کرنے کے ان کے عزائم کی مخالفت کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ان ممالک پر ٹیرف لگا سکتا ہوں اگر وہ گرین لینڈ پر ساتھ نہیں دیتے، کیونکہ ہمیں قومی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔

ایسوسی ایٹڈپریس کے مطابق،یہ پیغام کانگریس کے ایک مشترکہ وفد نے تجویزکیاہے۔وائٹ ہاوس میں صحت کے امور پربات کرتے ہوئے انہوں نے حوالہ دیاکہ کس طرح یورپی اتحادیوں کو دواسازی پر محصولات لگانے کی دھمکی دی تھی۔صدرنے کہا کہ میں گرین لینڈ کے لیے بھی ایسا کر سکتا ہوںمیں ان ممالک پر محصول لگا سکتا ہوں۔بعد ازاں ٹرمپ نے گرین لینڈ کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے بارے میں وجوہات کودہراتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں نیٹو کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمیں قومی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی اشد ضرورت ہے۔ اگر ہمارے پاس یہ نہیں تو ہمارے پاس قومی سلامتی میں ایک بڑا خلاہے، خاص طور پر جب بات آتی ہے کہ ہم گولڈن ڈوم کے حوالے سے کیا کر رہے ہیں۔

پہلے اس مسئلے پر ٹرمپ نے ٹیرف کا استعمال کرنے کا خیال پیش نہیں کیا۔

سی این این کا کہناہے کہ ٹرمپ نے خارجہ پالیسی کے تحت اہداف حاصل کرنے کے لیے بار بار ٹیرف کی طرف رجوع کیا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں، انہوں نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف کےفوری طور پر مؤثرہونے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن اب تک یہ معلوم نہیں کہ اس کو سرکاری طور پر نافذ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔