سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا ہسپتال میں طبی معائنہ
January 17, 2026 · بام دنیا
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کروایا اور اپنے تمام ٹیسٹ مکمل کروائے، جو تسلی بخش رہے۔ معائنے کے بعد وہ ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق طبی معائنہ معمول کے مطابق کیا گیا۔ اس دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین گزشتہ روز اسپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کے لیے گئے تھے۔