بنگلادیش نے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
بنگلادیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر دورہ کرنے والے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے دو رکنی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارتی سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، لیکن صرف اینڈریو ایپہگریو کو ویزا جاری کیا گیا۔
آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈ کپ کے وینیوز میں ممکنہ تبدیلی پر بات چیت کرنا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج بنگلادیش پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos