تصویر ڈی جی پی آر

راولپنڈی ڈویژن میں 21سال سے کم عمرخواتین کے لیے16کھیلوں کے ٹرائلزکااعلان

حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے21 سال سے کم عمر خواتین کے لیے 16منتخب کھیلوں کے انٹر ڈویژن مقابلہ جات کا اعلان کردیا۔ پنک گیمز 2026 کے تحت ہر ڈویژن میں 16کھیلوں کے ٹرائلز ہوں گے، ٹرائلز کے ذریعے ڈویژنل ٹیموں کو تشکیل دیا جائے گا ،منتخب کھلاڑی لاہور میں اپنی ڈویژن کی نمائندگی کریں گی ۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید احمد نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور ڈویژنل سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کے ساتھ ایک اجلاس میں بتایا کہ یہ ٹرائلز 19 جنوری سے 24 جنوری 2026 تک مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں ڈویژن بھر سے خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔

شیڈیول کے مطابق 19 جنوری بروز پیر دوپہر دو بجے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے اور ماس ریسلنگ کی ٹرائلز ہوں گے۔ 20 جنوری بروز منگل دوپہر دو بجے آرچری اور باکسنگ ، دوپہر تین بجے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں اور بیڈمنٹن ٹرائلز دوپہر دو بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ ایتھلیٹکس صبح نو بجے، والی بال کے ٹرائلز دوپہر 12 بجے پی او ایف وا میں، اور باسکٹ بال کے ٹرائلز دانش ہائی سکول تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں صبح 11 بجے ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق، 21 جنوری بروز بدھ وشو تائی کوانڈواور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز شام چار بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔ ہاکی کے ٹرائلز 22 جنوری بروز جمعرات صبح 11 بجے دانش ہائی سکول تحصیل جنڈ، ضلع اٹک ، 23 جنوری بروز جمعہ رگبی کے ٹرائل دوپہر دو بجے میونسپل فٹ بال سٹیڈیم سیدپور روڈ راولپنڈی میں ہوں گے۔ ویٹ لفٹنگ ٹرائلز 24 جنوری بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے اور شطرنج دوپہر تین بجے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں،پیڈل ٹینس کے لیے رجسٹریشن ڈویژنل سپورٹس آفس راولپنڈی میں ہو گی۔

تمام ٹرائلز مقررہ وقت کے مطابق ہوں گے۔ان ٹرائلز کے فوکل پرسن ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی ہوں گے۔
ٹرائلز میں کوئی بھی کھلاڑی بغیر رجسٹریشن کے شرکت کرسکتا ہے تاہم شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا تعلق راولپنڈی ڈویژن سے ہونا ضروری ہے۔ ان ٹرائلز میں صرف وہ خواتین شرکت کرسکتی ہیں جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006یا اس کے بعد کی ہواور ان کے پاس ایف آرسی یا قومی شناختی کارڈ موجود ہو۔ راولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق کنوینس الاونس ڈیلی الاونس اور یونیفارم فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔