فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ۔پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ1 کے ایک میچ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم انتہائی کم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی۔یہ میچ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلاگیا۔
اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔علی عثمان نے 9 رنزدے کر 6 وکٹ لیے۔ باقی 4کھلاڑی احمد بٹ نے آئوٹ کیے۔
پی ٹی وی نے پہلی اننگزمیں 166 اور دوسری میں 111 رنزبنائے تھے۔سوئی ناردرن پہلی اننگزمیں 238 رنزبنانے میں کامیاب رہی تاہم دوسری اننگزمیں صرف 37 رنزبناسکی۔
ای ایس پی این کرک انفوکے مطابق،اس میچ کے ساتھ 231 سال پرانا عالمی ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، اس سے قبل 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
پی ٹی وی کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔ واپڈاکی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos