دو تیز رفتار ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں جنوبی اسپین کی ادمز میونسپلٹی میں قرطبہ کے قریب کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
اندلس کے وزیر صحت انتونیو سانز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ صورتحال پیچیدہ ہے اور ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم از کم 73 افراد زخمی ہیں اور ان کا علاج چھ مختلف مراکز صحت میں کیا جا رہا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ تصادم انتہائی شدید تھا، اندلس میں ہنگامی صورت حال کا نفاذکر دیا گیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملاگا سے میڈرڈ جانے والی ایک تیز رفتار ٹرین آدموز کے قریب پٹری سے اتری اور ملحقہ ٹریک پر جاگری، جس پر میڈرڈ سے ہیلوا جانے والی ایک اور ٹرین چل رہی تھی۔ اس کی وجہ سے دوسری ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی۔
حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد،اور دوسری ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos