آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان آج گروپ سی کے ایک اہم میچ میں سکاٹ لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ ابتدائی میچ میں شکست کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم کے لیے یہ میچ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان یہ مقابلہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے میچ کے لیے بھرپور تیاری کر لی ہے اور میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
میچ کو پاکستان میں سرکاری نشریاتی ادارے کے اسپورٹس چینل پر براہِ راست دکھایا جائے گا، جس کے باعث شائقین کرکٹ میچ سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos