سعودی عرب:شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود انتقال کر گئے

جدہ: سعودی عرب کے ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ کا انتقال گزشتہ روز ہوا، اور ان کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، دیگر شہزادوں، حکام اور شخصیات نے شرکت کی۔

ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہو چکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔