ہرارے: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عثمان خان 75 اور احمد حسین 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔علی حسن بلوچ نے 15، سمیر منہاس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان فرحان یوسف 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
قبل ازیں ہرارے کے تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹش ٹیم 48.1 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
Important two points gained 🏏
Pakistan U19 claim a convincing six-wicket win over Scotland U19 🙌#PAKvSCO | #U19WorldCup | #PakistanFutureStars pic.twitter.com/rPA81X1YEG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 19, 2026
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز تھیو روبنسن 4 رنز، روری گرانٹ 21، فنلے کارٹر 12 اور ماکس چیپلین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اولی جونز نے 36 رنز سکور کئے جبکہ کپتان تھومس نائٹ 37، فینلے جونز 33 رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4 اور مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos