فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان کی وزیرِاعظم کا بل از وقت انتخابات کا اعلان

ٹوکیو: جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تکائچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعے کو پارلیمان تحلیل کر دیں گی، جس کے بعد 8 فروری کو قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی حمایت کو پارلیمانی اکثریت میں بدلنے کی کوشش ہے۔

سانائے تکائچی نے ٹوکیو میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ایک ’انتہائی اہم فیصلہ ہے جو’عوام کے ساتھ مل کر جاپان کی سمت کا تعین کرے گا۔

سانائے تکائچی نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں عوام براہِ راست فیصلہ کریں کہ  کیا سانائے تاکائچی وزیرِاعظم کے منصب کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔

انتخابات کے لیے مہم 27 جنوری سے شروع ہوگی، جس میں ایوانِ نمائندگان کے 465 ارکان منتخب کیے جائیں گے۔ ایل ڈی پی کے پاس اس وقت 199 نشستیں ہیں اور جاپان انوویشن پارٹی کے ساتھ اتحاد کے ذریعے حکومت کر رہی ہے۔

جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم اور ان کی کابینہ کو گذشتہ اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عوامی سطح پر بھرپور حمایت حاصل ہے۔ تاہم ان کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، ایل ڈی پی، رائے عامہ کے سروے میں پیچھے ہے اور یہ قدم ایک بڑا سیاسی خطرہ بھی ہے۔ یہ جاپان میں دو برسوں میں دوسرا عام انتخاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔