گرین لینڈ تنازع پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا امریکہ میں فٹ بال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

 

ایک برطانوی قانون ساز نے مشورہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کے خلاف اقدامات کے جواب میں فٹ بال ٹیموں کو شمالی امریکہ میں آئندہ ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

 

آرکٹک خطے میں سلامتی پر پارلیمانی بحث کے دوران، کنزرویٹو ایم پی سائمن ہوئر نے امریکی صدر پر اپنے اتحادیوں کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور برطانیہ کو جواب دینے کا مشورہ دیا۔ان کا کہناتھاکہ ٹرمپ حساس ہیں، ان کی انا ہے اور وہ شرمندہ ہونا پسند نہیں کرتے۔

 

رکن پارلیمان کا کہناتھاکہ کیابادشاہ چارلس کا دورہ امریکہ آگے بڑھنا چاہئے؟ کیا فٹ بال ٹیموں کو ورلڈ کپ کے لئے امریکی میدانوںمیں کھیلنا چاہئے؟ یہ چیزیں ہیں جو صدر کو گھر میں شرمندہ کریں گی۔ ہمیں اب آگ کاجواب آگ سے دینے کی ضرورت ہے۔

 

لبرل ڈیموکریٹ ایم پی لیوک ٹیلر نے کہا کہ برطانیہ ایک عقلمند آدمی سے نہیں نمٹ رہا ۔میںہوئرسے اتفاق کرتا ہوں اور حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ بادشاہ کے دورہ امریکہ کو ختم کرنے اور ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر بھی غور کرے گی تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ دکھایا جا سکے کہ وہ صرف اس بات کا جواب دیتے ہیں جو اس کی انا کومجروح کرتی ہے۔

برطانوی سکریٹری خارجہ نے ایسی تجاویز کے جوا ب میں کہا کہ برطانیہ امریکہ کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔