ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حارث رئوف کی شرکت مشکوک

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی شمولیت مشکوک دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ فائنل کے بعد حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کرنے کے حامی نہیں رہے۔

اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ کے بعد حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا، جس کے باعث سلیکشن کمیٹی بھی ان کی فٹنس اور فارم پر غور کر رہی ہے۔ اس وقت حارث رؤف آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے لیے ایسے کھلاڑیوں کو ترجیح دینا چاہتی ہے جو حالیہ عرصے میں بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہوں اور مکمل دستیاب ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔