کراچی: معروف عالم دین اور ماہر اسلامی معیشت مفتی تقی عثمانی نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے واقعے کو پوری قوم کے لیے المناک اور شرمناک قرار دیا اور کہا کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں ضائع ہو گئیں اور کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان ہوا، یہ بہت ہی تشویشناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بروقت امداد نہ پہنچنے کی وجہ کی شفاف تحقیق ضروری ہے، اور حفاظتی انتظامات کو مضبوط اور فعال بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے انسانی جانیں بچانے میں حصہ لینے والوں کو سراہا اور ان کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos