امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع

 

امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفینس کمانڈ (نوراڈ) نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طیاروں کی آمد میں ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی حاصل کی گئی ہے اور گرین لینڈ کی حکومت کو منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نوراڈ کے مطابق، امریکی طیاروں کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔ یاد رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے، اور 1951 میں امریکا اور ڈنمارک نے گرین لینڈ کے دفاع کے لیے معاہدہ کیا تھا۔ بعد ازاں، 1958 میں امریکا اور کینیڈا نے سرد جنگ کے تناظر میں دفاعی معاہدے نوراڈ پر دستخط کیے۔ نوراڈ کا بنیادی مقصد بیلسٹک میزائل لانچنگ کی بروقت اطلاع فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب تک امریکا کے پاس گرین لینڈ کا مکمل اور حتمی کنٹرول نہیں ہوگا، دنیا محفوظ نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے نوبیل امن انعام نہ ملنے کے بعد یہ بھی واضح کیا کہ اب وہ صرف امن کے بارے میں سوچنے کے پابند نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔