واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے ایک نئی مصنوعی ذہانت (AI) سے بنی تصویر جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر شیئر کی گئی تصویر میں ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ گرین لینڈ پر فتح کا جھنڈا لہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، جبکہ انہوں نے حال ہی میں یورپی ممالک کو گرین لینڈ نہ دینے پر ٹیرف لگانے کی دھمکی بھی دی تھی، جس پر یورپی ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos