غزہ امن بورڈاقوام متحدہ کامتبادل ہوسکتاہے لیکن اسے کام جاری رکھنے دیناچاہیے۔ ٹرمپ

 

امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ اقوام متحد ہ کی جگہ لے سکتاہے۔لیکن اسے کام جاری رکھناچاہیے۔

وائٹ ہاؤس کی ایک پریس کانفرنس کے دوران صدرکا کہناتھا کہ اقوام متحدہ اب زیادہ کارآمد نہیں رہا۔ میں اقوام متحدہ کی صلاحیت کا بہت بڑا پرستار ہوں، لیکن یہ کبھی اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام جنگیں اقوام متحدہ کورکوانی چاہیے تھیں جو میں نے رکوائیں۔لیکن آپ کو اقوام متحدہ کو کام جاری رکھنے دینا پڑے گا کیونکہ اس کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔

 

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ان کا نیا بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ لے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ہو سکتا ہے۔

 

دوسری صدارتی مد ت کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پرانہوں نے وینزویلا کے نکولس مادورو کے حالیہ اغوا پر بھی بات کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ اب، میں وینزویلا سے محبت کر نے لگاہوں۔ وہ لوگ ہمارے ساتھ بہت اچھا چل ہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امکا ن ظاہرکیا کہ وہ مستقبل میں وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو کے لیے جگہ بنا سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے نیوز بریفنگ کو ایک بار پھر اس بات پر زور دینے کے لیے استعمال کیا ہے کہ انھیں امن کا نوبل انعام دیاجانا چاہیے تھا،ڈونلڈ ٹرمپ نے دلیل دی کہ ناروے کو انہیں فاتح کے طور پر منتخب کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ ناروے کی حکومت نوبل انعام کے فاتحین کا انتخاب کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہوتی،بلکہ اس کی نگرانی ایک آزاد پینل کرتا ہے۔

 

امریکی صدر نے2گھنٹے کی نیوز بریفنگ کو ایک بار پھر اس بات پر زور دینے کے لیے استعمال کیا کہ انھیں امن کا نوبل انعام دیاجانا چاہیے تھا،ڈونلڈ ٹرمپ نے دلیل دی کہ ناروے کو انہیں فاتح کے طور پر منتخب کرنا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ ناروے کی حکومت نوبل انعام کے فاتحین کا انتخاب کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہوتی،بلکہ اس کی نگرانی ایک آزاد پینل کرتا ہے۔

 

ٹرمپ نے ، ایک ملفوف انتباہ دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ وہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے ٹیرف سے ہٹ کر دیگرحربوں کا استعمال کر سکتے ہیں،کیونکہ سپریم کورٹ عالمی تجارت پر ان کے اقدام کی قانونی حیثیت کو جانچ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیرف ان کا ترجیحی طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرایک باروہ ان کے ساتھ بات کرلیں توگرین لینڈ کے لوگ امریکہ کی طرف سے آرکٹک علاقے کو حاصل کرنے میں آن بورڈ ہوں گے۔ٹرمپ نے وضاحت دیئے بغیر کہا کہ امریکہ گرین لینڈ پر جو کچھ کر رہا ہے اس سے نیٹواتحاد بہت خوش ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔